ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال کو ڈسکاؤنٹ کے ساتھ بھیجا ہے بل: وکیل رام جیٹھ ملانی

کجریوال کو ڈسکاؤنٹ کے ساتھ بھیجا ہے بل: وکیل رام جیٹھ ملانی

Thu, 06 Apr 2017 11:54:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وکیل رام جیٹھ ملانی نے ڈی ڈی سی اے معاملے پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے اروند کجریوال پر کئے گئے ہتک عزت کیس میں اروند کجریوال کے نیا راج کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ان کی فیس چار کروڑ کے قریب بنتی ہے، ایسے میں انہوں نے کجریوال کو فیس میں رعایت دی ہے۔ غور طلب ہے کہ مشہور وکیل نے اس معاملے میں اروند کیجریوال کا کیس لڑنے کے لئے رام جیٹھ ملانی نے ہتک عزت 3.4 کروڑ روپے کا بھاری بھرکم بل بھیجا ہے، جسے کجریوال دہلی کے سرکاری خزانے سے چکانا چاہتے ہیں۔ اسی پر سارہ ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ جیٹھ ملانی نے کہا کہ انہوں نے کجریوال کو مجرمانہ ہتک عزت کیس میں فیس میں رعایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اروند کجریوال سے رٹین فیس مانگی ہی نہیں ہے، جو میں اپنے باقی مؤکلوں سے لیتا ہوں، میں نے پیشی کی فیس بھی کم بتائی ہے، اس کے علاوہ ہرپیشی کے بعد کی ہونے والی کانفرنس کے لئے بھی میں نے کوئی پیسہ نہیں مانگا ہے۔ سینئر وکلاء کی طرف سے لی جانے والی کانفرنس فیس بھی تقریبا پیشی کی فیس کے برابر ہے۔ جیٹلی ہتک عزت کیس میں کجریوال کا کیس لڑ رہے جیٹھ ملانی نے اس سے پہلے کجریوال کو 3 کروڑ 40 لاکھ کا بل بھیجا تھا، جس میں 22 لاکھ فی پیشی کے حساب سے 11 پیشیوں کی فیس اور 1 کروڑ روپے رٹینر فیس شامل ہے۔فیس معاملے پر کل زیادہ ہنگامہ بڑھنے پر رام جیٹھ ملانی نے کہا تھا کہ اگر دہلی حکومت ان کی فیس دینے میں غیر فعال ہے، تو وہ فری میں کجریوال کا کیس لڑیں گے۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ میں غریبوں کا کیس فری میں لڑتا ہوں اور کجریوال کو غریب مان کر کیس لڑوں گا۔


Share: